وزرات عظمیٰ کے دوران سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 108 تحائف ملے

عمران عمران

 وزرات عظمیٰ کے دوران   سابق چیئرمین  پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو  108 تحائف ملے

راولپنڈی ، سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ کیس کی چارج شیٹ جاری  
وزرات عظمیٰ کے دوران   سابق چیئرمین  پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو  108 تحائف ملے 
مختلف ممالک سے ملنے والے  108 تحائف میں سے 58 قیمتی تحائف ملزمان نے خود رکھ لئے 
چیئرمین نیب نے توشہ خانہ ریفرنس میں تحقیقات شروع کرنے کے احکامات دیئے 
108تحائف میں سے بشریٰ بی بی نے 14 کروڑ روپے مالیت کے 58 تحائف اپنے پاس رکھے
سابق چیئرمین  پی ٹی آئی نے سعودی ولی عہد سے موصول ہونے والا جیولری سیٹ انتہائی کم رقم کے عوض رکھا 
توشہ خانہ قوانین کے مطابق تمام تحائف توشہ خانہ میں رپورٹ کرنے لازم ہیں
تحقیقات میں معلوم ہوا   بشریٰ بی بی کو سعودی ولی عہد سے جیولری سیٹ تحفے میں ملا ،چارج شیٹ کے مطابق
جیولری سیٹ ملٹری سیکرٹری کے ذریعے توشہ خانہ میں رپورٹ تو ہوا لیکن جمع نہیں کرایا گیا ، 
بشریٰ بی بی اور  سابق  چیئرمین  پی ٹی آئی نے توشہ خانہ قوانین کی خلاف ورزی کی ہے، 
ملزمان  نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے تحائف کی من پسند قیمت لگوائی ، 
سابق چیئرمین  پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے جیولری سیٹ کی 90 لاکھ روپے ادائیگی کی، 
تحقیقات کے مطابق قیمت پرائیویٹ فرد سے لگوائی گئی جو اصل قیمت سے  انتہائی کم  تھی، 
جیولری سیٹ کی قیمت لگانے کیلئے دبئی کے ماہر سے بھی رابط کیا گیا ، 
سابق چیئرمین  پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے قومی خزانےکو  15 سو 73 ملین روپے کا نقصان پہنچایا، 
 شواہد، دستاویزی ثبوت اور انکوائری رپورٹ کی روشنی میں ملزمان کیخلاف ٹرائل شروع کیا جائے، 
توشہ خانہ ریفرنس میں نیب ملزمان کے خلاف 20گواہ پیش کرے گا 
تحفے کا پرائیویٹ طور پر تخمینہ لگانے والاشخص بھی  بطور وعدہ معاف گواہ پیش ہو گا 
سابق وزیراعظم کےملٹری سیکرٹری اور ڈپٹی ایم ایس بھی گواہان میں شامل
ڈپٹی قونصلیٹ جنرل دبئی رحیم اللہ، توشہ خانہ کے سیکشن افسران بھی گواہی دیں گے
پی ایم آفس کے اسسٹنٹ سیکرٹری پروٹوکول زاہد سرفراز بھی نیب کے گواہ