وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ کراچی نے مسلم لیگ ن کو ایک سیٹ نہیں دی لیکن ہم نے کراچی والوں کو 65 ارب روپے کی گرین لائن دی کیوں کہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے ۔۔ کراچی میں بھی سیکورٹی اداروں کو سیاست کے لئے استعمال کیا گیا،،، جس کی وجہ سے بد امنی بڑھی ہے ،،،
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کاکراچی والوں سے شکوہ
کراچی والوں نے ایک بھی سیٹ نہیں دی
کراچی میں بی آر ٹی گرین لائن کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر میں میڈیا سے بات چیت میں احسن اقبال نے کہاکہ کراچی سے کامیاب ہوں یا نہ ہوں ،،،لیکن کراچی میں ترقیاتی منصوبوں کا سلسلہ جاری رہے گاکیونکہ کراچی ملک کا معاشی حب ہے
کراچی سے سیٹ ملے یا نہ ملے ہمارا فرض ہے کراچی کی ترقی کے لیے کام جاری رکھیں
ان کا کہنا تھا کہ بد قسمتی سے کراچی میں بھی سیکورٹی اداروں کو سیاست کے لئے استعمال کیا گیا جس کی وجہ سے بد امنی بڑھی ہے ۔۔ وفاقی حکومت صوبائی حکومت کو تمام منصوبوں کے لئے وسائل فراہم کرے گی ۔۔
پچھلے چارسالوں میں سیکیورٹی اداروں کو دہشت گردی کے محاذسے ہٹاکر اپوزیشن کے خلاف لگادیا جس کی وجہ سے دہشت گردنیٹ ورکس تھے مافیاز تھے انہیں دوبارہ سر اٹھانے کا موقع ملا
احسن اقبال نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف گرین لائن بس منصوبے کو مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ سائٹ ایریا کے صنعتی علاقے میں سڑکوں کی تعمیر کے لئے خصوصی فنڈ جاری کر رہے ہیں ۔