کراچی میں آج موسم ابر آلود اور مرطوب رہنے کے ساتھ کہیں کہیں بوندا باندی کا امکان ہے۔۔۔شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت پینتالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک ہوسکتا ہے۔۔۔
محکمہ موسمیات نےکراچی میں جون کےآخریا جولائی کےآغازمیں بارش کی پیشگوئی کردی ۔۔۔ ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ موسمیات انجم نذیر ضیغم کےمطابق آئندہ دو روز موسم ابرآلود رہنےکےساتھ شہرمیں سمندری ہوائیں بھی بحال رہیں گی اوروقفے وقفے سے کچھ مقامات پربونداباندی کابھی امکان ہے ۔۔۔ محکمہ موسمیات نے اگلےہفتے بھی کراچی میں موسم خوشگواررہنےکاامکان ظاہرکیاہے ۔۔۔ کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت پینتس ڈگری سینٹی گریڈہونےکاامکان ہے ۔۔۔