سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے شانگلہ میں دہشتگردی کے چینی شہریوں سمیت 6 افراد کے ہلاکت کی پرزور مذمت کرتے ہوئے گہرے رنج و افسوس کا اظہار کیا ہے
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے شانگلہ میں دہشتگردی کے چینی شہریوں سمیت 6 افراد کے ہلاکت کی پرزور مذمت کرتے ہوئے گہرے رنج و افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے گھناؤنے فعل کی مذمت اور جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہیں، پوری قوم اس مشکل وقت میں چینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑی ہے۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ دہشتگرد نہ صرف پاکستان بلکہ خطے کے امن و استحکام کے لئے بھی خطرہ ہیں، اس طرح کی گھناؤنی کارروائیوں کے مرتکب افراد کی بیخ کنی کے لیے فورسز کی انتھک محنت کو سلام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امن، خوشحالی اور ہم آہنگی پر مبنی مستقبل کے لیے جاری کاوشیں ضرور رنگ لائیں گی۔