ماہ صیام میں ہربارکراچی میں نظرآتی ہےگداگروں کی بھرمار،پولیس نےٹھوس کریک ڈائون کےلیےڈرافٹ بھی مرتب کرلیا

نزاہت خان نزاہت خان

ماہ صیام میں ہربارکراچی میں نظرآتی ہےگداگروں کی بھرمار،پولیس نےٹھوس کریک ڈائون کےلیےڈرافٹ بھی مرتب کرلیا

ماہ صیام میں ہربارکراچی میں نظرآتی ہےگداگروں کی بھرمار،پولیس نےٹھوس کریک ڈائون کےلیےڈرافٹ بھی مرتب کرلیا،پولیس حکام کادعوی ہےبچوں سےجبری بھیک منگوانےوالےتین گروہ متحرک ہیں،رمضان کےآغازسےتاحال ایک سوچوالیس گداگروں کوحراست میں لیاگیا۔

ماہ صیام کاآغازہوتےہی،،روشنیوں کےشہرمیں گداگرمافیاسراٹھالیتاہے،

بھیکاری مافیارقم بٹورنےکےلیےلاچاری کےکئی روپ دھارلیتاہے،،

ماہ صیام کےآغازکےبعدسڑکوں اورچوراہوں پرگداگروں کےڈیرےرہتےہیں ب،،کیونکہ کارخیرکےہرموقع پرکراچی کےباسی پیش پیش رہتےہیں،،

شہریوں کاکہناہےکراچی کارخ کرنےوالےگداگروں کی جعلسازی مصنوعی لاچاری میں چھپی ہوتی ہے،جس کی بدولت اصل مستحق حق سےمحروم ہوجاتےہیں

مگرپولیس نےجعلسازبھکاریوں کی پکڑدھکڑکےساتھ  گداگرمافیاکےسرغنہ کےخلاف بھی کارروائی کافیصلہ کرلیاہے،ڈی آئی جی ساوتھ شرجیل کھرل کاکہناہے گداگرمافیاکےتین نیٹ متحرک ہیں جوبچوں سےجبری طورپربھیک منگواتےہیں،گداگرمافیاکےتدراک کےلیےڈرافٹ بھی تیارکیاہےجومنظوری کےلیےسندھ حکومت کوارسال کیاجائےگا

پولیس حکام کامزیدکہناہےگداگرمافیاکےتدراک کےلیےٹریفک پولیس، ضلعی ایس ایس پیزاورفلاحی اداروں کومشترکہ بیٹھک بھی ہوئی،،مافیاخلاف سزااورجرمانےکی پالیسی بھی تیارکی گئ ہیں۔