چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے سلیکٹڈ وزیراعظم کو آئینی طریقے سےگھر بھیجا۔
دہشت گردوں اور انتہا پسندوں سے مذاکرات نہیں مجرموں والا سلوک ہونا چاہیے۔
عام انتخابات ہوں یا بلدیاتی الیکشن وقت پر ہونے چاہیں۔ بلدیاتی نظام کی بہتری اور ایم کیوایم کےساتھ ملکر چلنا چاہتےہیں۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی صدارت میں پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا۔
میڈیا سے گفتگو میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا سازشوں کو ناکام کیا ۔سلیکٹڈ وزیراعظم کو آئینی طریقے سےگھر بھیجا ۔ تمام ادارے آئینی دائرہ کار میں کام کریں۔
کہا کہ دہشت گرد اور انتہا پسند اسلام، پاکستان اور عوام کےدشمن ہیں۔ ان سے مجرموں والا سلوک ہونا چاہیے۔ عمران خان پر ان کا فرنٹ مین ہونے کا الزام لگادیا۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ عام انتخابات ہوں یا بلدیاتی الیکشن وقت پر ہونے چاہیں۔ بلدیاتی نظام کی بہتری اور ایم کیوایم کےساتھ ملکر چلنا چاہتےہیں۔
انہوں نے تجویز پیش کی کہ ایک کوڈ آف کنڈٹ بنایا جائے،، جس کے تحت تمام سیاسی جماعتیں کام کریں۔ سیاسی جماعتوں سے مل کر اس پر کام کریں گے۔