رواں سال میں دوران ڈکیتی مزاحمت پرجاں بحق افرادکی تعداد15ہوگئی

عرفان علی عرفان علی

رواں سال میں دوران ڈکیتی مزاحمت پرجاں بحق افرادکی تعداد15ہوگئی


کراچی گلزار ہجری غازی گوٹھ کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر دکاندار جاں بحق ہوگیا ۔ پولیس کادعوی ہے مبینہ مقابلےکےدوران زخمی حالت میں ملزم ساتھی سمیت گرفتار کرلیا گیا۔ رواں سال میں دوران ڈکیتی مزاحمت پرجاں بحق افرادکی تعداد15ہوگئی


گلزار ہجری غازی گوٹھ میں جاں بحق شخص کی شناخت خان محمد کے نام سے ہوئی ۔ مقتول کی پرچون کی دکان تھی ۔واقعے کے وقت مقتول دکان پرموجودتھا ۔ موٹرسائیکل سوارنامعلوم ملزموں نےفائرنگ کی ۔ پولیس کادعویٰ ہے  دکاندارکوقتل کےبعدفرارہونےوالےمبینہ ملزموں سےپولیس کامبینہ مقابلہ ہوا۔ مبینہ مقابلےکےدوران زخمی حالت میں ملزم ساتھی سمیت گرفتار کرلیا گیا