سندھ میں بارشوں نے تباہی مچادی ہے
سڑکیں ،مکانات، فصلیں ، مال مویشی سب بارش کی نظر ہوچکے ہیں
ایک عام آدمی کو ایک وقت کا کھانا تک میسر نہیں۔
سندھ کے مختلف علاقوں میں مکین بے سروسامانی کی صورتحال سے دو چار
سندھ حکومت کے وزراء اور انتظامیہ صرف فوٹو سیشن تک ہی محدود ہوکر رہ گئے
ہرسو تبادہی کے مناظر ہیں بے بسی لاچاری محرومی اور مایوسی ہے
انتظامیہ کوئی حرکت میں نہیں ہے صرف حکومتی نمائندے اپنے من پسند لوگوں کو نواز رہے ہیں۔
ٹائون کمیٹی گریلو کے گوٹھ ٹارو تریچھا میں بارش کے باعث مکمل علاقہ زیر آب آچکا ہے ۔
اب بھی گوٹھ ٹارو تریچھا کے مکین حکومتی امداد کے منتظر ہیں ان تصاویر
میں ان کی بے بسی دیکھی جا سکتی ہے
علاقہ مکینوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیاہےکہ ہمیں راشن ، رہنے کے لیے
خیمے اور عام ضرورت کی اشیاء فراہم کی جائے
اور ہمارے علاقے سے جلد از جلد نکاسی آب کا بندوبست کیا جائے تاکہ
ہم دوبارہ سے اپنے علاقوں میں آباد ہوسکیں۔
علاقہ مکینوں کا کہناہےکہ ہمارے گھر گرگئے فصلیں تباہ ہوگئی مال مویشی مر گئے لیکن اب تک کوئی حکومتی نمائندہ یا علاقے سے جیتنے والے رہنما نے ہماری کوئی مدد اور امداد نہیں کی