وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ عدم برداشت کا رویہ معاشرہ میں بگاڑ کا سبب بنتا ہے ۔
مہذب معاشرہ میں دلائل سے ہی فریق کو قائل کیا جاسکتا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے زیر اہتمام پیغام پاکستان کی تقریب میں شرکت کی۔
وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ عدم برداشت کا رویہ معاشرہ میں بگاڑ کا سبب بنتا ہے۔ اس حوالے سے طلبہ کی کردار سازی کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ کسی بھی مہذب معاشرہ میں دلائل سے ہی فریق کو قائل کیا جاسکتا ہے۔ ملکی ترقی کے لئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔
تقریب میں خصوصی بچوں نے ٹیبلوز پیش کئے۔اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو پھول بھی پیش کئے۔۔