وزیراعظم کے مشیر برائے بحری امور محمود مولوی کا کہنا ہے شپنگ لائنز کا کارٹل بنانا

عدنان اطہر عدنان اطہر

وزیراعظم کے مشیر   برائے بحری امور محمود مولوی  کا کہنا ہے شپنگ لائنز  کا کارٹل بنانا

وزیراعظم کے مشیر   برائے بحری امور محمود مولوی  کا کہنا ہے شپنگ لائنز  کا کارٹل بنانا،، ملکی برآمدات کو متاثر کر رہا ہے۔ ملک  سے      خالی کنٹینرز لے جانے پر پابندی  لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔ کروز شپ کے مالک نے غلط بیانی کی ہے کہ جہاز اسکریپ کے لئے آیا ہے۔ وزارت بحری امور سے اجازت نامہ طلب نہیں کیا گیا۔

وزیراعظم کے مشیر   برائے بحری امور محمود مولوی   نے  چیئرمین رائس ایکسپورٹر ایسوسی ایشن کے  ہمراہ پریس کانفرنس کی۔

 وزیراعظم کے مشیر   برائے بحری امور محمود مولوی  کا کہنا ہے کہ شپنگ لائنز نے کارٹل بنا رکھا ہے،،جو ملکی برآمدات بری طرح متاثر کر رہا ہے ۔شپنگ ایجنٹس  کرائے کی مد میں ایکسچینج ریٹ کے مقابلے میں فی ڈالر 3 سے 4 روپے اضافی،، ناجائز  وصول  کر رہے  ہیں ۔۔

انہوں  نے کہا کہ اگر اضافی پیسے نہ دیں توشپنگ ایجنٹس خالی  کنٹینرز  واپس لے جاتے ہیں۔ اس کے نتیجے میں چاول سمیت دیگر برآمد  متاثر ہونے سے ایکسپورٹ ٹارگٹ کا حصول مشکل ہوگا۔ وزارت بحری امور سے  ملک سے خالی کنٹینر لے جانے پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔

محمود مولوی نے کہا کہ کروز شپ کے مالک نے غلط بیانی کی ہے کہ جہاز اسکریپ کے لئے آیا ہے۔ وزارت بحری امور سے اجازت نامہ طلب نہیں کیا گیا۔