پولٹری فارمنگ اب جدید خطوط پراستوار

صبانور صبانور

پولٹری فارمنگ اب جدید خطوط پراستوار

جدید ٹیکنالوجی کے دور  میں  اب پاکستان میں بھی کاروبارکےنئےطریقےاپنائےجارہےہیں۔۔ پولٹری فارمنگ اب جدید خطوط پراستوارہوچکی ہے۔۔ آٹومیٹک سسٹم کےذریعےاب چوزےسے مرغی بننےکا عمل کامیابی سےجاری ہے

نہ انسانی عمل دخل اور آمدو رفت۔۔ نہ ہی بیماریاں پھیلنےکا خوف۔۔اوپن فارمنگ اورماضی کےپرانےطریقوں کواب پولٹری سیکٹرسےوابستہ افراد نےخیرباد  کہہ دیا۔۔

کراچی سمیت ملک بھرمیں اب جدید کنٹرول پولٹری فارمنگ کا آغاز ہوگیا ہے۔۔


ماضی میں چھوٹےاور تنگ پنجرے میں ایک سےدو چوزوں کی نشوونما ہوا کرتی تھی لیکن کنٹرول فارمنگ اس سے مکمل مختلف ہے۔۔ جہاں چوزوں اور مرغی کیلئےبھاگ دوڑڑسمیت چہل قدمی کی بھرپور جگہوہوتی ہے جس سے اسکی صحت بہتر ہوتی ہے۔۔ شہرکےشورسے دور۔ انتہائی پر سکون ماحول میں کراچی کےعلاقےگڈاپ میں قائم یہ کنٹرول فارمنگ کا جدید سینٹرہے۔۔ جہاں صرف 35 دنوں میں چوزہ مرغی میں تیارکیا جاتا ہے۔۔

اس فارم میں کام کرنے والےکہتےہیں کہ آٹومیٹک جدید سسٹم میں انسانی عمل دخل نہ ہونےکےبرابرہے۔۔ جدید مشینوں کےذریعےمرغی کی فیڈپلیٹ میں سپلائی ہوتی ہے۔۔

چوزےکی فامنگ کےدوران  ہرقسم کی انسانی آمدورفت پرپابندی ہوتی ہے۔۔ فارم کا درجہ حرارت مخصوص موسم میں 28 سے39 ڈگری سینٹی گریڈ کےدرمیان رکھا جاتا ہے۔۔ جسےکنٹرول روم سےمستحکم رکھا جاتا ہے۔

ساڑھے 400 فٹ کا ایریا ہے،،جہاں کم سے کم 30ہزار مرغیوں کی گنجائش ہوتی ہے۔۔ ساڑھے4گرام فیڈ فی مرغی کھاتی ہے۔۔ کنٹرول شیڈ کا سسٹم چائنہ ۔ یوکے۔ ترکی۔ بیلجئیم۔ سےدرآمد ہوتا ہے۔۔

مشین پلیٹ پر50سے 55یاپھر 60چوزہ کھانا کھاتا ہے۔۔ جنھیں فیڈمیں سویابین۔مکئی۔ باجرہ۔ سوکھی مچھلی ۔ گندم کھلایا جاتا ہے۔۔ پہلےپروگرام میں وائرس سےبچاؤ کیلئےچوزے اورمرغی  کی ویکسی نیشن بھی کرائی جاتی ہے۔۔


حیرت انگیزطورپرکروڑوں روپےکی سرمایہ کاری کرنیوالےفارمرزکو حکومتی سطح پر بنیادی سہولیات فراہم نہیں کی جارہی۔۔ماضی میں سرمایہ کاری کرنیوالوں کو زمین کے ساتھ دیگر سہولیات میں مدد فراہم کی جاتی تھی۔۔ ہیوی جنریٹرزکےذریعےبجلی کا بندوبست کیاجاتا ہے جس سے فارم کی ضروت پوری ہوتی ہے۔۔

 

مرغی کوآرام دہ ماحول فراہم کرنےکیلئےفارم میں چاول کا چھلکا مخصوص اندازمیں فرش پربچھایا جاتا ہے۔۔ جس پرمرغی باآسانی چہل قدمی کرتی ہے۔۔ بڑے دیوہیکل سائزکےپنکھےگرم ہواکےاخراج کیلئےمشرق سےمغرب کی سمت میں لگائےجاتےہیں۔۔ جو ماحول کوخوشگواررکھتےہیں۔۔