گڈو بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

گڈو بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب

گڈو بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، دریائی علاقوں میں تباہی کا خدشہ

کشمور: دریائے سندھ میں گڈو بیراج کے مقام پر پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس کے باعث اونچے درجے کے سیلاب کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ کنٹرول روم کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پانی کی سطح میں 29,602 کیوسک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔


پانی کی آمد 5 لاکھ 43 ہزار 184 کیوسک جبکہ اخراج 5 لاکھ 7 ہزار 853 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ دریائی علاقوں کے متعدد گاؤں زیرِ آب آ چکے ہیں، اور سیکڑوں ایکڑز پر کھڑی فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔


محکمہ موسمیات اور کنٹرول روم نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید پانی کی سطح بلند ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے، جس سے متاثرہ علاقوں میں خطرات مزید بڑھ سکتے ہیں۔


متعلقہ ادارے امدادی کارروائیوں اور حفاظتی اقدامات کے لیے الرٹ ہیں، جبکہ عوام کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت دی گئی ہے۔