ایم کیو ایم پاکستان نے اپنے جاری بیان میں کہاہےکہ دو روز سے میڈیا پر مسلسل ایم کیو ایم سے متعلق من گھڑت خبریں چلائی جارہی ہیں

صبانور صبانور

 ایم کیو ایم پاکستان نے اپنے جاری بیان میں کہاہےکہ دو روز سے میڈیا پر مسلسل ایم کیو ایم سے متعلق من گھڑت خبریں چلائی جارہی ہیں


ایم کیو ایم پاکستان نے اپنے جاری بیان میں کہاہےکہ دو روز سے میڈیا پر مسلسل ایم کیو ایم سے متعلق من گھڑت خبریں چلائی جارہی ہیں، سوشل میڈیا پر چند عناصر معاملے کو بڑھا چڑھا کر پیش کرکے انتشار پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔گزشتہ روز ہونے والی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے رہنماؤں کا اجلاس بہادر آباد مرکز پر طلب کرلیا 


انکاکہناتھاکہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت ایم کیو ایم کے اتحاد کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے، شرپسند عناصر کارکنان کو آپس میں لڑواکر اپنے مذموم مقاصد کا حصول چاہتے ہیں انہوں نے مزید جاری بیان میں کہاہےکہ ایم کیو ایم پاکستان ایک جمہوری جماعت ہے جہاں مباحثہ اور مختلف آراء جمہوری روایات کی عکاس ہیں، ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت متحد ہے اور تمام صورتحال کا بغور جائزہ لے رہی ہے، کارکنان اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھیں اور کسی شرانگیزی کا شکار نہ ہوں صحافتی اداروں سے درخواست ہے کہ ایم کیو ایم سے متعلق خبروں کو بغیر تصدیق نشر نہ کریں ۔ ایم کیو ایم کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے رہنماؤں کا اجلاس بہادر آباد مرکز پر طلب کرلیا ۔ گزشتہ روز ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا