فریئر ہال کراچی کی مرمت اور فعالی کے لئے امریکی قونصل خانے کی جانب سے فریئر ہال میں تقریب منعقدہوئی۔۔۔ امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نےبطورمہمان خصوصی شرکت کی۔۔۔تقریب سے خطاب میں کہاکہ تین سال پہلے ہم نے سندھ ایکسپلوریشن اور ایڈوینچر سوسائٹی کے ساتھ شراکت داری کی تھی جس میں اس سائٹ کی دوبارہ اصل حالت میں بحالی بھی مقصد تھا۔۔
کراچی میں فریئر ہال کی مرمت کے لیے امریکی قونصل خانے کی جانب سے فریئر ہال میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔۔۔
تقریب میں وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ امریکی قونصل جنرل سکاٹ اربام اورصدرآرٹس کونسل احمدشاہ نے شرکت کی۔۔۔
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا کہنا تھا ہمارامقصد تاریخی عمارتوں کی بحالی کے ساتھ ساتھ معاشی ترقی اور نوجوانوں کو تخلیقی صلاحیتوں کے مواقع فراہم کرناہے۔۔۔
ڈونلڈ بلوم ۔۔۔ امریکی سفیر۔۔۔ہمارا عزم نہ صرف ثقافتی تحفظ بلکہ معاشی ترقی اور نوجوانوں تخلیقی صلاحیتوں کے مواقع فراہم کرناہے فریئر ہال کو بحال کرنا اوراس کی تعمیرات کو محفوظ بنانا اور آج جیسی تقریبات کا یہاں انعقاد کرانا اور مستقبل کے لیے پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کو مضبوط بناناہے
وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقارعلی شاہ نے کہاکہ فریئر ہال کی لائبریری میں موجود کتابوں اور دستاویزات کو بھی محفوظ بنانے کے لیے کام کرینگے۔۔۔
ذوالفقارعلی شاہ ۔۔۔ وزیر ثقافت و سیاحت۔۔۔کتابیں دیکھی آپ لوگوں کیے جو پرانی کتابیں پڑی ہیں تو آرکائیو بھی ہمارے انڈر آتا ہے میں ابھی اپنے ڈی جی آرکائیو کو کل ہی بھیجوں گا انشاءاللہ وہ آکے وزٹ کریں گے جو اپ کے پریزرو کرنے ہیں ہمارے جو جتنے یہاں پہ ڈاکومنٹس پڑے ہیں یا پرانی کتابیں پڑی ہیں تو ہم کوشش کریں گے ان کو شو کیس کریں
ذوالفقارعلی شاہ نے مزیدکہاکہ امریکی سفیر سندھ حکومت کے ساتھ ہمیشہ تعاون کرتے ہیں ۔۔۔میں تمام غیر ملکی سیاحوں کواس موقع پر ویلکم کرتاہوں۔۔۔