کراچی والوں کے لئے اچھی خبر۔۔۔نیو ائیر نائٹ پر سی ویو اور دیگر تفریحی مقامات شہریوں کے لئے کھلے رہیں گے۔۔۔ٹریفک پولیس کی جانب سے سال نو کی مناسبت سے روٹ پلان جاری کردیا گیا۔
کراچی میں سال نو کی آمد سے متعلق ٹریفک پولیس نے خصوصی روٹ پلان جاری کردیا۔۔۔سی ویو ،کلفٹن، باغ ابن قاسم سمیت اطراف کی سڑکیں شہریوں کے لئے کھلی رہیں گے
ٹریفک پولیس کے مطابق شہریوں کی کثیر تعداد کی آمد کے پیش نظر متعدد سڑکوں کو بند کیا جائے گا مگر ڈیفنس و اطراف کے رہائشی افراد اپنا شناختی دکھا کر وہاں جاسکیں گے
ٹریفک پلان کے مطابق اختر کالونی اور ڈیفنس روڈ سے براستہ خیابان اتحاد شہریوں کو سی ویو آنے کی اجازت نہیں ہوگی ،ان افراد کے لئے سن سیٹ بلیوارڈ، گزری برج، اور خیابان شمشیر سے سی ویو آنا ممکن ہوگا
دودریا سے گولف کلب، عائشہ مسجد سے سی ویو اوراطراف میں جانے والوں کے لئے 26 اسٹریٹ کا راستہ کھلا رہے گا
نارتھ ناظم آباد،لیاقت آباد،گلشن اقبال سےڈیفنس آنےوالی ٹریفک کو بھی تین تلوار اورخیابان شمشیر کے راستے سی ویوجا نے کی اجازت ہوگی
گڈاپ، بن قاسم، لانڈھی، کورنگی، شاہ فیصل کالونی اور دیگر علاقوں سے آنے والے شہری براستہ شارع فیصل، گزری برج سے خیابان شمشیر کے راستے سی ویو پہنچ سکیں گے
سی ویو سے واپس جانے والے شہریوں کے لئے کلاک ٹاورسےخیابان اتحادروڈاوراختر کالونی کی جانب سفر ممکن ہوگا
ٹریفک پولیس کے مطابق جناح برج اور مائی کلاچی روڈ سے آنے والی ٹریفک بھی براستہی بوٹ بیسن سی ویو آسکے گی
ماڑی پورروڈ سے جناح برج مائی کولاچی کی جانب ہیوی ٹریفک کو آنے کی اجازت نہیں ہوگی، چھوٹی ٹریفک کے لئے جناح برج سے ایم ٹی خان روڈ اور PIDC چوک سے شارع فیصل کا راستہ کھلا رہے گا
ٹریفک پلان کے مطابق تما م ہیو ی ٹریفک واٹر ٹینکرز، ڈمپر، ٹرالر، ٹرک وغیرہ کو شام چھ بجے سے ٹریفک نارمل ہونے تک شہر میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی
وہ سڑکیں جو ہر طرح کی ٹریفک کے لئے بند رکھی جائیں گی ان میں پی آئی ڈی سی چوک سے ضیاء الدین برج،پی آئی ڈی سی سے جانب کلب روڈ، بلاول چورنگی سے بحریہ انڈر پاس،دوتلوار سے مزار عبداللہ شاہ غازی اور مزار عبداللہ شاہ غازی سے 26اسٹریٹ کے راستے شامل ہیں۔۔۔