کراچی میں اورنگی نالے پر قائم مکانات منہدم کرنےکے خلاف کیس ۔

عدنان اطہر عدنان اطہر

کراچی میں اورنگی نالے پر قائم مکانات منہدم کرنےکے خلاف کیس ۔

کراچی میں اورنگی نالے پر قائم مکانات منہدم کرنےکے خلاف کیس ۔

سندھ ہائی کورٹ نے ریمارکس دیئے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر کارروائی ہوئی۔ مداخلت نہیں کرسکتے۔ درخواست کی آئینی حیثیت پر مطمئن  کیا جائے۔

سندھ ہائی کورٹ میں  سماعت کے دوران جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیئے کہ اورنگی نالے کے اطراف کارروائی سپریم کورٹ کے حکم پر ہوئی ہے۔ہم مداخلت نہیں کرسکتے۔

درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ  این ای ڈی یونیورسٹی کے سروے میں درخواست گزار کا مکان جتنا متاثر تھا،اس سے زیادہ گرادیا گیا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر نے جو  رپورٹ  تیار کی ہے،،وہ   ہمارے حق میں ہے۔

 عدالت نے  ریمارکس دیئے کہ  نالے کی چوڑائی کم ہوگئی ہے اور یہ کارروائی عدالت عظمیٰ کےحکم پر ہوئی۔

 انہدام کی  کارروائی کو بھی کافی عرصہ گزرچکا ہے۔

اب کیسے پوزیشن بحال کی جاسکتی ہے۔  سپریم کورٹ کا حکم تھا اور انتظامیہ نے  انہدام کی کارروائی کی۔

آپ انتظامیہ کے خلاف کارروائی کریں۔

عدالت نے درخواست کی آئینی حیثیت پر مطمئن کرنے کی شرط کے ساتھ صوبائی حکومت اور دیگر کو نوٹس جاری کردیئے۔