کراچی سمیت سندھ بھرمیں 14 روزبعد سی این جی
آرایل این جی اسٹیشنزتوکھل گئےلیکن صارفین کیلئےبری خبریہ ہےکہ سی این جی ایسوسی
ایشن نےقیمت 17 روپےبڑھاکرگیس کی فی کلو قیمت 140 روپےکردی ہے۔
سی این جی آرایل این جی اسٹیشنزکھل گئےلیکن قیمت
17 روپےکلوبڑھادی گئی۔۔ نئی قیمت 140 روپےہوگئی جس پرعمل درآمدشروع ہوگیا ہے۔۔ گیس
فیلڈزسےگیس پریشرمیں شدید کمی پرکراچی سمیت سندھ بھرمیں سی این جی آرایل این جی
اسٹیشنزکو22 جون کوہنگامی بنیادوں پربند کردیا گیا تھا۔۔۔ 14 روزبعداسٹیشنزکوگیس
سپلائی توبحال ہوگئی لیکن صارفین کوقیمت بڑھاکرمہنگائی کا جھٹکا دےدیا گیا۔
قیمت میں اضافےکا ذمہ دارسی این جی ایسوسی ایشن
وفاقی حکومت کی جانب سےلگائےنئےٹیکسوں کوٹہراتےہیں کہتےہیں ایکساتھ کئی ٹیکس
بڑھادئیےگئے۔۔
اس سےقبل کراچی سمیت سندھ بھرمیں سی این جی کی قیمت
123 روپےکلو تھی جواب 17 روپےاضافےسے 140 روپےکلوکردی گئی ہے،، جسکا اطلاق آج
سےاسٹیشنزپرکردیا گیا ہے۔۔ تین سال قبل بھی گیس کی قیمت میں اضافہ کیا گیا تھا۔