سندھ ہائی
کورٹ نے غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی نا کرنے پر ڈپٹی ڈائریکٹر ایس بی سی اے گلبرگ ٹاون کو طلب
کرلیا۔
عدالت نے
کراچی،گلبرگ ٹاون میں غیر قانونی تعمیرات
کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر برہمی
کا اظہار کیا۔سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی
کے وکیل نے بتایا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر
شہر بھر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے۔کوشش کر رہے ہیں کہ سندھ ہائیکورٹ کے
احکامات پر بھی عمل کیا جائے۔ جسٹس ظفر احمد راجپوت نے کہا کہ چار چار سال گزرنے جانے کے باوجود ایس
بی سی اے کی جانب سے تحریری جواب تک جمع نہیں کرایا جاتا۔ کارروائی مکمل کرکے عدالت میں رپورٹ پیش کی جائے۔