کراچی میں تنوری روٹی کی قیمت پچیس جبکہ چپاتی بیس روپےتک وصول کی جارہی ہے

عدنان اطہر عدنان اطہر

کراچی میں  تنوری روٹی کی قیمت پچیس جبکہ چپاتی بیس  روپےتک وصول کی جارہی ہے


کراچی میں  تنوری روٹی کی قیمت پچیس جبکہ چپاتی بیس  روپےتک وصول کی جارہی ہے۔شہرمیں کچھ مقامات پر کم وزن کی روٹی بیس اورچپاتی  پندرہ  روپےمیں بھی دستیاب ہے۔

کمشنرکراچی کی جانب سےدکانوں اورملزپرآٹےکی قیمتوں کوکنٹرول کرنےکیلئےکریک ڈاؤن کا آغازکیا گیا، لیکن شہرمیں تنوری روٹی اورچپاتی کی قیمتیں کم نہ ہوسکی۔۔

شہرمیں 175 گرام پیٹرےکی تنوری روٹی کی قیمت 25 روپے  جبکہ 95گرام چپاتی کی قیمت 20 روپےتک  وصول کی جارہی  ہے۔۔

ہوٹل مالکان کا کہنا ہےکہ آٹےکی قیمت میں ملزکی جانب سےکمی پرروٹی کی قیمت میں کمی ممکن ہوسکےگی،کم وزن کی روٹی 20 اورچپاتی 15 روپےمیں بھی دستیاب ہے۔۔

شہریوں نےانتظامیہ سےمطالبہ کیا ہےکہ وہ روٹی کی قیمتوں کا تعین کرکےاس کی قیمت میں کمی کویقینی بناکرانھیں ریلیف فراہم کرے۔