امریکی ناظم الامور انجیلا ایگلر نے 29 ستمبر
سے یکم اکتوبر تک کراچی کا دورہ کیا جس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیر اعلیٰ
سندھ مراد علی شاہ اور گورنر رضا باقر سے
ملاقات کی۔جس میں سندھ کے عوام کے لئے بہتر معاشی
مواقع پیدا کرنےاور علاقائی سلامتی کے فروغ کے لئے امریکہ اور پاکستان کی
کوششوں اور اقتصادی حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
امریکی ناظم الامور انجیلا ایگلر نےکراچی کاتین
روزہ دورہ کیا ۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل
سے ملاقات کی۔اور سندھ کے عوام کے لئے
بہتر معاشی مواقع پیدا کرنے پر تبادلہ خیال
کیا۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کے دوران ناظم الامور ایگلر نے کوروناوباسے مقابلہ اور
سندھ بیسک ایجوکیشن پروگرام سمیت سندھ میں تعلیم کے لیے سندھ کے صوبائی حکام کے
ساتھ امریکی شراکت و حمایت پر روشنی ڈالی۔.امریکی ناظم الامور کاکہنا تھا کہ ہمیں
خوشی ہے کہ آنے والےدنوں میں پاکستان
کوکورونا ویکسین کی ڈیڑھ کروڑ خوراکیں فراہم کریں گے
پاکستان کے لوگوں کو موڈرونا اور فائزر ویکسین کی ڈیڑھ کروڑ خوراکیں فراہم
کی ہیں اور آنے والے دنوں میں مزید ایک کروڑ ویکسین کی خوراکیں کورونا سے لڑنے کے
لیے فراہم کریں گے
کراچی کے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر میں
ناظم الامور ایگلر نے سندھ کی وزیر صحت
عذرا پیچوہو، معروف اداکارہ ماہرہ خان، گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے کے
ہمراہ کوروناوائرس سے مزید زندگیاں بچانے
کےحوالےسےفضاوں سے فلاح تک مہم کا آغاز کیا۔