وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے سینٹ انتخابات میں بارہ کی بارہ سیٹیں ہماری ہیں۔

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے  سینٹ انتخابات میں بارہ کی بارہ سیٹیں ہماری ہیں۔

 

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے  سینٹ انتخابات میں بارہ کی بارہ سیٹیں ہماری ہیں۔

نگران حکومت کے چھ ماہ میں امن و امان کے حالات مزید خراب ہوئے۔

سندھ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو میں کہا  پہلے بھی کہا تھا اور آج بھی کہہ رہا ہوں  بارہ کے بارہ سینیٹرز ہمارے ہی ہیں

ہم نے آپس میں طے کیا  کہ بارہ   امیدوروں  کو کامیاب کرانا ہے۔

 آج وہی بارہ افراد جیتیں گے ۔ واضح کیا  کہ فیصل واوڈا پیپلز پارٹی کا حصہ نہیں ہیں۔

سرفراز راجڑ کو ریٹائر کرانا پیپلز پارٹی کا فیصلہ تھا۔وزیراعلی کا کہنا تھا امن و امان کے حالات

پہلے سے ہی خراب تھے ، لیکن  نگراں حکومت کے دوران  اس میں مزید خرابی آئی۔ جنوری فروری میں اسٹریٹ کرائم میں مزید اضافہ ہوا ہے،، اور   ابھی بھی حالات قابو میں نہیں آئے ہیں۔

 مراد علی شاہ نے کہا ایم کیو ایم کی جانب سے گورنر سندھ کی تبدیلی کے لئے کوئی نام نہیں دیا گیا۔

 چار روز پہلے گورنر سے ملاقات ہوئی تھی۔ امن و امان کےحوالے سےان کےکوئی خدشات نہیں تھے۔