اپوزیشن لیڈ ر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کا
کہنا ہے کہ سندھ حکومت کو اصل دکھ اپنے چہیتے
افسران کے جانے کا ہے۔ بہت سارے ڈی سیز بھی جانے والے ہیں۔
رہنما پی ٹی آئی حلیم عادل شیخ کا کہنا
ہے سندھ میں اہم آسامیوں پر نیب زدہ افسران لگے ہیں۔اہم عہدو ں پر رشتے دار بھرتی ہورہے ہیں۔
پریس کانفرنس میں کہا کہ روٹیشن پالیسی کے
تحت افسران کی تبدیلی پر وزیراعلی ناراض ہیں۔ اصل دکھ اپنے چہیتوں کے
جانے کا ہے۔
حلیم عادل شیخ نے کہا کہ صوبے میں ارب پتی ڈی سیز موجود ہیں، ،
جو سب بھاگ جائیں گے۔ بہت سارے ڈی سیز بھی جانے والے ہیں۔
اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی کا کہنا تھا کہ او پی
ایس پر سندھ حکومت افسران نہیں رکھ سکتی۔ سپریم کورٹ کے فیصلوں کی توہین کی جارہی
ہے۔