"ایکسائز سندھ کی بڑی کارروائی: کراچی اور حیدرآباد سے منشیات فروش گرفتار"

عدنان اطہر عدنان اطہر



ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سندھ کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی,,کراچی اور حیدر آباد سے دو خواتین سمیت چار ملزمان گرفتار ,6 کلوگرام  سے زاٸد اعلی کوالٹی کی منشیات برآمد کرلی گئی


ترجمان ایکسائز کے مطابق سینٹرل جیل روڈ پر دوران تلاشی مسافر کوچ سے 6 کلو منشیات برآمد کارروائی کے دوران تین ملزمان گرفتار کئے گئے ملزمان میں دو خواتین بھی شامل ہیں  تینوں ملزمان آپس میں رشتہ دار ہیں اور پہلے بھی منشیات اسمگلنگ میں ملوث رہے ہیں ملزمہ خواتین نے مخصوص طریقے سے چرس کو اپنے جسموں پر باندھا ہوا تھا ملزم ساجد ہینڈ بیگ کے ذریعے چرس اسمگل کرنے کی کوشش کررہا تھا تینوں ملزمان مسافر کوچ کے ذریعے کوئٹہ سے سفر کر رہے تھے دوسری جانب حیدرآباد سرکل کی ٹیم نے ہوسڑی کے علاقے میں چھاپے میں ایک ملزم کو گرفتار کرکے 150 گرام ہیروئین برآمد کی گئی