کراچی میں دس مقامات پر دھرنے جاری

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

  کراچی میں  دس مقامات پر دھرنے جاری


 کراچی میں  دس مقامات پر دھرنے جاری ۔ چار مقامات پر جاری  احتجاج ختم کردیا گیا۔


 ٹریفک پولیس حکام کےمطابق کراچی میں  دس مقامات پر اب بھی دھرنے جاری ہیں۔ نمائش چورنگی،کامران چورنگی،جوہر چورنگی،ابو الحسن اصفانی روڈ،یونیورسٹی روڈ،سماما،فائیواسٹارچورنگی پراحتجاج جاری ہے۔شمس الدین عظیمی روڈ کے ڈی اے فلیٹ،انچولی ناظم آباد نمبر ایک اور  عائشہ منزل چورنگی پر   بھی دھرنے  جاری ہیں۔ ٹریفک پولیس حکام کا کہنا ہے  شہر میں چار  مقامات پر جاری دھرنے  ختم کردیئے گئے ہیں۔ ان میں شارع فیصل کالاچھپرا، ملیر پندرہ ، پاور ہاوس چورنگی  اور  نیشنل ہائی وے ٹاون شپ کے علاقے شامل ہیں۔