صدرہم نیٹ
ورک سلطانہ صدیقی نے کہا ہے کہ
ہماری کوشش ہے کراچی اور پاکستان کو سرسبزاور خوبصورت بنائیں۔سی ای او ہم نیٹ ورک درید قریشی نے گرین میراتھن کو کامیاب بنانےپر شرکا کوسراہا ہے۔ ایڈمنسٹریٹرکراچی
مرتضیٰ وہاب کہتے ہیں صحت مندانہ سرگرمیوں
کاسلسلہ جاری رہےگا
سرسبز ماحول
اورصحت مندطرززندگی کےفروغ کےلیےہم نیٹ ورک کی اہم کاوش۔۔۔
کراچی میں
سجی اپنی نوعیت کی منفردگرین مراتھن جس میں بچے،بزرگ ،خواتین سب ہی شریک ہوئے۔۔۔
صدرہم نیٹ
ورک سلطانہ صدیقی نےکہاکہ ہم نیٹ ورک نےہمیشہ مثبت سرگرمیوں کےفروغ میں کرداراداکیاہے۔
سلطانہ صدیقی،صدرہم
نیٹ ورک نے کہا کہ گرین کراچی انشاء
اللہ گرین پاکستان کرینگے۔۔۔اور وہ بھی یوتھ جس طرح یہ دونوں لڑکیوں نےکیاہےجو کلیفوریناسے
آئی ہیں ۔۔۔سولہ سترہ سال کی ہیں۔۔۔اورانہوں نے یہ جوش دلایاہے۔۔۔اورہمیں بھی موٹیویڈکیااوراتنےلوگوں
کوبھی۔۔۔
سی ای او ہم
نیٹ ورک دریدقریشی نےکہاکہ کراچی کوسرسبزبنانےکی ضرورت ہے۔۔۔انہوں نے کہا نوجوانوں
کوسامنےآنےکا موقع دیا ہے۔۔شرکاء کوخوش
آمدید کہتےہیں۔۔
دریدقریشی،سی
ای او ہم نیٹ ورک نے کہاکہ اس مہم کاشروع کرناہے۔۔۔میک کراچی گرین اگین۔۔۔اورصرف
گرین نہیں بلکہ صحت مند بھی۔۔۔جب ہم بھاگ رہےہیں صبح اٹھ کرہیلتھ اور فٹنس کی بات
ہے ۔۔۔تویہ ہی میراپیغام ہے۔۔۔
ایڈمنسٹریٹر
کراچی مرتضی وہاب نےکہاکہ کراچی کوبدلتادیکھ
کرخوشی ہورہی ہے۔۔۔
مرتضیٰ
وہاب،ایڈمنسٹریٹرکراچی نےکہاکہ لڑکےلڑکیاں نظرآرہےہیں ۔۔۔بزرگ نظرآرہےہیں۔۔۔ماشاء
اللہ بہت زبردست چیزہیں میں منتظمین
مبارکباد دیتاہوں ۔۔۔اس طرح کےایونٹ ہونےچاہیے۔۔۔
دس اور پانچ کلومیٹر دو کیٹگریز میں شرکاء نےٹریک کومکمل کیا