کراچی میں تعلیمی ادارے کھلنے کا آخری مرحلہ مکمل


کراچی میں تعلیمی ادارے کھلنے کا آخری مرحلہ  مکمل

کراچی میں تعلیمی ادارے کھلنے کا آخری مرحلہ بھی مکمل ہوا۔ پرائمری کلاسز میں بھی تدریسی عمل بحال ہوگیا۔

 

شہر کے اسکولوں میں پچاس فیصد حاضری کی شرط پر پہلی سے پانچویں جماعت کے طلبہ کو بھی اسکول آنے کا پروانہ مل گیا۔ اسکول میں طلبہ کی حاضری کم رہی۔۔

 

کراچی سمیت سندھ بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں کمی ۔

اسکولوں میں تدریسی عمل مکمل طور پر بحال ہوگیا۔

 

پہلے مرحلے میں نویں سے بارہویں، دوسرے مرحلے میں چھٹی سے آٹھویں جماعت اور تیسرے مرحلے میں پرائمری کلاسز کے طلبہ کو بھی اسکول آنے کی اجازت مل گئی۔

 

 طلبا کے لیے پچاس فیصد حاضری کی شرط کو برقرار رکھا گیا ہے۔۔ طلباء و طالبات تدریسی عمل کی بحالی پر خوش نظر آئے۔

 

اساتذہ کا کہنا ہے کہ آن لائن ذریعہ تعلیم پاکستان میں اس قدر موثر ثابت نہیں ہوا۔ لوڈ شیڈنگ نے بھی پریشانی بڑھائی۔

 

 پہلے روز اسکولوں میں حاضری کم رہی۔۔

 

کراچی کے بیشتر نجی اسکولوں میں امتحانات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

 محکمہ تعلیم سندھ نے اسکولوں میں اساتذہ اور طلبہ کو ایس اوپیز پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت بھی کی ہے۔