دادو کے کچے میں چانڈیو برادری کے دو فریقین میں فائرنگ، 8 افراد جاں بحق

عرفان علی عرفان علی

دادو کے کچے میں چانڈیو برادری کے دو فریقین میں فائرنگ، 8 افراد جاں بحق

دادو کے کچے میں چانڈیو برادری کے دو فریقین میں فائرنگ، 8 افراد جاں بحق

دادو: کچے کے علاقے میں گوٹھ دانو چانڈیو میں چانڈیو برادری کے دو فریقین کے درمیان دشمنی کے باعث شدید فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہوگئی، پولیس کے مطابق۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دونوں فریقین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ رک گیا ہے، جبکہ صورتحال پر قابو پانے کے لیے پولیس کی بھاری نفری کچے کے علاقے میں موجود ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گوٹھ دانو چانڈیو میں دشمنی کی بنیاد پر 7 افراد کے قتل کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس اور لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی پولیس سے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملوث ملزمان کو فوری طور پر قانون کی گرفت میں لانے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی یقینی بنائی جائے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ قانون کسی کو ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، مجرموں کو ہر صورت کٹہرے میں لایا جائے۔

وزیراعلیٰ نے آئی جی پولیس کو واقعے کی فوری تحقیقات اور ملزمان کی گرفتاری کے احکامات دیتے ہوئے علاقے میں امن و امان کی صورتحال پر کڑی نظر رکھنے اور کشیدگی فوری ختم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔