سینئر صحافی اور بزنس ریکارڈر گروپ کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو ارشد اے زبیری کونماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد سپردخاک کردیا گیا

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

 سینئر صحافی اور  بزنس ریکارڈر گروپ کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو  ارشد اے زبیری  کونماز جنازہ کی ادائیگی کے  بعد سپردخاک کردیا گیا


سینئر صحافی  ارشد اے زبیری  کی نماز جنازہ  ڈیفنس  زمزمہ پارک کے قریب واقع نورالاسلام مسجد میں ادا کی گئی۔  عزیزو اقارب، دوست احباب، سیاسی رہنما  بھی شریک  ہوئے۔ ارشد اے زبیری طویل علالت کے بعد باہتر  سال کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔ ان  کے پسماندگان میں اہلیہ اور تین بچے شامل ہیں۔ پاکستان میں بزنس  جرنلزم کے بانی  ایم اے زبیری کے بیٹے  ارشد زبیری  نے انیس سو تہتر میں  امریکہ سے مکینیکل انجینئرنگ میں بی ایس کی ڈگری حاصل کی ۔ انیس سو چوہتر  میں ٹیکنیکل  ڈائریکٹر کی حیثیت سے اپیکس پرنٹری میں شمولیت اختیار کی۔انیس سو اکیاسی میں وہ   ڈیلی بزنس ریکارڈر کے پرنٹر اور پبلشر بن گئے