بول ٹی وی سے فون کال پر ملازمین
کو فارغ کرنا قابل مذمت بلوچستان یونین آف جرنلسٹس
میڈیا مالکان ورکنگ جرنلسٹس کو بے
روزگارکرنے کا عمل جاری ہے
کوئٹہ بلوچستان یونین
آف جرنسلٹس کے صدر عرفان احمد سعید اور قائمقام جنرل سیکرٹری چوہدری امتیاز
احمد نے اپنے بیان میں بول ٹی وی سے فون کال پر رپورٹرز کمیرہ
مینوں کو فارغ کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا مالکان ورکنگ جرنسلٹس
کو بے روزگار کررہے ہیں بی یو جے نے صحافیوں کے روزگار کے تحفظ کے لیے پہلے
بھی جدوجہد کی ہے ائندہ بھی روزگار کے تحفظ کے لیے جدوجہد
جاری رکھی جائےگی بیان میں بول ٹی وی انتظامیہ سے مطالبہ کیا گیا ہے
کہ فارغ کیے جانے والے میڈیا ورکرز کو فورا بحال کیا جاے بصورت دیگر بلوچستان
یونین اف جرنسلٹس بول ٹی وی کے خلاف صوبے اور ملکی سطح پراحتجاج کی کال دے گی