گرمی میں بجلی بندش نےکیا برا حال۔

نزاہت خان نزاہت خان

گرمی میں بجلی بندش نےکیا برا حال۔

گرمی میں بجلی بندش نےکیا برا حال۔

 کراچی کے کچھ علاقوں میں اعلانیہ  تو کہیں غیراعلانیہ بجلی کی لوڈشیڈنگ۔

 کے الیکٹرک کا کہنا ہے بجلی چوری اور بلوں کی عدم ادائیگی والے علاقوں میں بجلی کی اعلانیہ بندش کی جارہی ہے۔

  خرابی اور  مرمت کے دوران بجلی بندش کو  لوڈشیڈنگ قرار دینا ٹھیک نہیں ۔

کراچی میں گرمی اور حبس کا ماحول ہے،، اوپر سے گھنٹوں بجلی کی بندش سے شہری پریشان ہیں۔

 نیو کراچی ، نارتھ کراچی ، سرجانی ٹاؤن ، نارتھ ناظم آباد اور فیڈرل بی ایریا کے مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔

 دوسری جانب لیاری،کھارادر ، بلدیہ ٹاؤن ، اورنگی ٹاؤن ، شاہ فیصل کالونی ، لانڈھی اور کورنگی کے مختلف علاقوں میں چھ سے  آٹھ گھنٹے کی اعلانیہ لوڈ شیڈنگ  کا سلسلہ جاری ہے۔ ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے   شہر  میں لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں تبدیلی نہیں کی گئی۔

بجلی بندش کا دورانیہ علاقے میں ہونے والی بجلی چوری کی شرح پر منحصر ہے ۔ مرمت اور علاقائی خرابی کو لوڈشیڈنگ سے تشبیہ دینا درست نہیں ۔