گورنر سندھ عمران اسماعیل کہتے ہیں آصف زرداری ،فضل الرحمن اورنواز شریف اپنی کرپشن بچانے کے لئے مل کر حکومت کے خلاف ہیں

عرفان علی عرفان علی

گورنر سندھ عمران اسماعیل کہتے ہیں آصف زرداری ،فضل الرحمن  اورنواز شریف اپنی کرپشن بچانے کے لئے مل کر حکومت کے خلاف ہیں

گورنر سندھ عمران اسماعیل کہتے ہیں آصف زرداری ،فضل الرحمن  اورنواز شریف اپنی کرپشن بچانے کے لئے مل کر حکومت کے خلاف ہیں۔یہ  ایک دوسرے کا چہرہ دیکھنا نہیں چاہتے۔۔ عمران خان کی حکومت مضبوطی  سےکھڑی ہے ۔۔ کیا یہ قبول کیا جا سکتا ہے کہ پارلیمنٹ لاجز پر کوئی قبضہ کرلے ۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آصف زرداری ،فضل الرحمن  اورنواز شریف ایک دوسرے کا چہرہ دیکھنا نہیں چاہتے۔ اپنی کرپشن بچانے کے لئے مل کر حکومت کے خلاف ہیں

عمران اسماعیل کاکہنا تھا کہ حکومت کی کانپیں نہیں ٹانک رہی۔ عمران خان کی حکومت مضبوطی  سےکھڑی ہے۔ اپوزیشن کے لاس نمبر نہیں ہیں۔ بوریوں کے منہ کھلے ہیں بولیاں لگ رہی ہیں

ان کاکہنا تھا کہ ۔ کیا یہ قبول کیا جا سکتا ہے کہ پارلیمنٹ لاجز پر کوئی قبضہ کرلے۔آسٹریلیا ٹیم آئی ہوئی ہے اس کی موجودگی میں ایسا عمل نہیں ہونا چاہئے