سعودی سفیر کا کہنا ہے سندھ کے سیلاب
متاثرین کے لئے ساٹھ ٹن ریلیف کا سامان بھیج
رہے ہیں۔
مشکل کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام کے ساتھ ہیں۔
ہر ممکن مدد کریں گے۔
سعودی عرب کے سفیر مسٹر نواف سعید اے
الملکی نے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کی۔
سعودی سفیر نے سیلاب کے باعث جانی
نقصانات پر تعزیت کی۔
وزیراعلی سندھ نے بتایا کہ ریلیف کا
کام جاری ہے۔
ایک علاقے کو محفوظ کرتے ہیں،، تو دیگر
علاقے ڈوب جاتےہیں۔
تقریبا ہر
شہر میں شدید بارشیں ہوئیں۔
سعودی سفیر نے کہا کہ سعودی عرب اس
مشکل وقت میں سندھ کی عوام کے ساتھ ہے۔
سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کریں گے۔
اس پر وزیراعلیٰ سندھ نے تعاون پر
سعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔