بزنس پارٹنر کو قتل کرکے ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش کرنے والا ملزم ساتھی سمیت پکڑ آگیا

نزاہت خان نزاہت خان

بزنس پارٹنر کو قتل کرکے ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش کرنے والا ملزم ساتھی سمیت پکڑ آگیا

بزنس پارٹنر کو قتل کرکے ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش کرنے والا ملزم ساتھی سمیت پکڑ آگیا۔ملزم نے 26نومبر کو قتل کی واردات کی تھی،پولیس نے حساس ادارے کے ہمراہ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے قتل کی گتھی سلجھادی

پولیس اور حساس ادارے نے  مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علا قے کورنگی میں 26نومبرکو ہونےوالی قتل کی واردات کا ملزم  ساتھی سمیت گرفتار کرلیا،پولیس حکام کے مطابق مقتول چوہدری سرورکوبزنس پارٹنرعثمان علی نےقتل کیا  اور واردات کو ڈکیتی مزاحمت کا  رنگ دینے کے لئے مقتول کا موبائل فون اور والٹ بھی لے گیا تھا، پولیس نے قتل کی واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرلیا ہے،پولیس حکام کا دعویٰ ہے کہ مقتول اور ملزم گاڑیوں کی خریدو فروخت کا کام کرتے تھے اور ملزم نے کاروبار میں ایک کروڑ سےزائد کی خردبرد کر رکھی تھی، چوری پکڑے جانے پر ساتھیوں کے ہمراہ قتل کا اعتراف کرلیا۔