کراچی میں پاکستان ہندو کونسل کے تحت 100سے زائد ہندو جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب ہوئی ۔
پاکستان ہندوکونسل کے پیٹرن ان چیف رمیش کمارکا کہنا تھا 1700سے زائد جوڑوں کی شادی کرانا ثواب کاکام ہے۔
کراچی میں پاکستان ہندو کونسل کی جانب سے 18 ویں مشترکہ ہندو شادیوں کی تقریب کا انعقاد ریلوے گراونڈ پر کیاگیا
اجتماعی شادیوں کی سالانہ تقریب میں 100 سے زائد جوڑے شادی کے بندھن میں بندھ گئے
برقی قمقموں اور رنگارنگ روشنیوں سے سجے ریلوے گراؤنڈ کراچی میں سجی تقریب میں سندھ سمیت ملک بھر سے گاڑیوں، بسوں میں باراتی اور جوڑے پنڈال پہنچے
دولہا ، دلہن کے علاوہ ان کے عزیزواقارب بھی شریک ہوئے جو بہت خوش نظر آئے
پاکستان ہندوکونسل کے پیٹرن ان چیف رمیش کمار کاکہنا تھا کئی سال سے جاری اجتماعی شادیوں میں اب تک 1700سے زائد جوڑوں شادی ہوچکی ہے
تقریب میں شریک افرادنے شادی ہونے والے جوڑوں کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کیا