سندھ حکومت کا اہم اقدام ۔پاکستان گرین ہائیڈروجن بجلی بنانے والے ملکوں کی فہرست میں شامل ہوگیا۔

عرفان علی عرفان علی

سندھ حکومت کا اہم اقدام ۔پاکستان  گرین ہائیڈروجن بجلی بنانے والے ملکوں کی فہرست میں شامل  ہوگیا۔

سندھ حکومت کا اہم اقدام ۔پاکستان  گرین ہائیڈروجن بجلی بنانے والے ملکوں کی فہرست میں شامل  ہوگیا۔

چینی کمپنی پاور چائنا اور اوریکل پاور پبلک لمیٹڈ کے درمیان ایم او یو پردستخط ہوگئے۔ معاہدے کے تحت سندھ  میں چارسو میگا واٹ گرین ہائیڈروجن بجلی بنانے کا پلانٹ لگایا جائےگا۔ اس موقع پر وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ اور چین کے قونصل جنرل لی بی جون بھی موجود تھے۔امتیاز شیخ کا کہنا  ہے کہ سندھ حکومت بجلی کا منصوبہ لگانے کے لیے تمام تر سہولیات فراہم کرے گی ۔ یہ ملک کا پہلا گرین پاور پروجیکٹ ہے ۔متبادل توانائی کی پالیسی کے تحت زمین سندھ حکومت فراہم کرے گی ۔ سستی اور آلودگی سے پاک بجلی کی فراہمی پیپلز پارٹی  کی حکومت کا نصب العین ہے ۔پاکستان میں  توانائی بحران کا حل صرف سندھ کے پاس ہے ۔