کراچی سمیت سندھ بھر میں کورونا کیسز کی شرح بڑھنے لگی ۔

صبانور صبانور

کراچی سمیت سندھ بھر میں کورونا کیسز کی شرح  بڑھنے لگی ۔

کراچی سمیت سندھ بھر میں کورونا کیسز کی شرح  بڑھنے لگی ۔

کراچی میں ہفتہ وار شرح دس  فیصد جبکہ سندھ بھر میں ڈھائی فیصد سے زائد ہوگئی۔

کراچی سمیت سندھ بھر میں کورونا کیسز کی شرح میں اضافہ۔ محکمہ صحت سندھ کےمطابق چوبیس گھنٹے کے دوران 57 نئے کیسز سامنے آئے۔

 مثبت کیسز کی شرح 8 فیصد تک پہنچ گئی۔ کراچی میں کورونا کیسز کی ہفتہ وار شرح 10 اعشاریہ 37 فیصد جبکہ سندھ بھر میں   2 اعشاریہ 86 فیصد  تک رہی ۔

 محکمہ صحت سندھ  کا کہنا ہےکہ شہری ماسک اور سینٹائزر کا استعمال لازمی کریں۔

دوسری جانب نجی  آغا خان اسپتال کی  انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسپتال  کی لیب میں ایک ہفتے کے دوران کورونا کیسز میں 30 فیصد سے زائد اضافہ دیکھا گیا۔

 اسپتال میں مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ اسپتال انتظامیہ نے عملے کے لیے پانچ نکاتی اعلامیہ جاری کردیا،،

جس  میں فیس ماسک کا استعمال، سماجی فاصلہ  برقرار رکھنے اور بوسٹر ڈوز  کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔