متحدہ
قومی موومنٹ نے بھی مرتضی وہاب کی بطورایڈمنسٹریٹرتعیناتی کو مسترد کردیا۔ترجمان کےمطابق بلدیاتی انتخابات
سے قبل سیاسی ایڈمنسٹریٹر کا تقرر انتخابات پر اثرانداز ہونے کی کوشش ہے
ترجمان
ایم کیوایم کے مطابق میئر کراچی کی نشست حاصل کرنا پیپلزپارٹی کا خواب ہےجو خواب
رہے گا۔ گذشتہ تمام انتخابات میں کراچی نے پیپلز پارٹی کومسترد کیا ہے ۔سیاسی ایڈمنسٹریٹر
کے ذریعے پیپلز پارٹی اپنے جعلی اقتدار کو دوام بخشنا چاہتی ہے۔ الیکشن کمیشن سیاسی
تقرری کا نوٹس لے یہ عمل انتخابی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔سیاسی ایڈمنسٹریٹر کی موجودگی انتخابی عمل کی شفافیت پر سوالیہ
نشان ہے