بھارتی جیل سے رہا ہونےوالی چھ ماہی گیر کراچی پہنچ گئے ۔ ایدھی حکام کےمطابق ماہی گیر گزشتہ روز واہگہ بارڈر کے ذریعے پہنچے تھے ۔
بھارتی جیل سے رہائی کے بعد چھ پاکستانی ماہی گیر کراچی پہنچ گئے ۔ایدھی حکام کےمطابق ماہی گیر گزشتہ روز واہگہ بارڈر کے ذریعے پاکستان پہنچے تھے ۔ رہائی پانے والوں میں علی حسن،علی نواز،علی اکبر،وزیرعلی،دیدارعلی اورحمزہ شامل ہیں ۔۔۔ ماہی گیروں کی منتقلی کے تمام اخراجات ایدھی فاونڈیشن نے ادا کیے ہیں ۔