زیارت: الہجرہ کالج میں ہفتۂ اقبال اور یومِ اقبال کی تقریبات، طلبہ نے تقاریر اور کلامِ اقبال پیش کیا

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

زیارت: الہجرہ کالج میں ہفتۂ اقبال اور یومِ اقبال کی تقریبات، طلبہ نے تقاریر اور کلامِ اقبال پیش کیا


الہجرہ ریزیڈنشل اسکول اینڈ کالج، جناح کیمپس زیارت میں ہفتۂ اقبال اور یومِ اقبال کے سلسلے میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا، جس میں طلبہ نے بھرپور شرکت کی۔


گزشتہ ہفتے کو ہفتۂ اقبال کے طور پر منایا گیا، جس کے دوران روزانہ صبح کی اسمبلی میں طلبہ نے اردو، انگریزی اور عربی زبانوں میں علامہ محمد اقبالؒ کی شخصیت، فکر اور شاعری پر تقاریر، نظمیں اور ملی نغمے پیش کیے، جبکہ مقابلۂ شاعری بھی منعقد کیا گیا۔


9 نومبر کو یومِ اقبال کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی، جس کے مہمانِ خصوصی میجر محمد عامر (ایف سی 155 ونگ) تھے۔ تقریب میں طلبہ نے تینوں زبانوں میں تقاریر اور کلامِ اقبال پیش کرکے اپنی صلاحیتوں کا اظہار کیا۔


اس موقع پر کالج کے پرنسپل پروفیسر شبیر احمد بڑیچ نے فکرِ اقبال اور یومِ اقبال کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور تقریب میں شرکت پر مہمانِ خصوصی کا شکریہ ادا کیا۔


تقریب کا پیغام خودی، یقینِ محکم اور عملِ پیہم کے ذریعے نوجوان نسل کو علامہ اقبالؒ کے افکار سے روشناس کرانا تھا۔