کمشنرکراچی محمد اقبال میمن کا کہنا ہےکہ سیل کی گئی کورنگی مہران ٹاؤن کاٹیج
انڈسٹری کھولنےکیلئےکورنگی ایسوسی ایشن سےسفارشات طلب کی ہیں ۔اگرسفارشات بہترہوں
تواسےڈی سیل کیا جاسکتا ہے۔ڈیری فارمرزکی
من مانی پر کہا کہ دودھ کا معیارجانچنےکیلئےسندھ
فوڈ اتھارٹی کی خدمات حاصل کررہےہیں۔جرمانےبھی کئے جارہےہیں۔
کورنگی ایسوسی ایشن میں تاجروں اورصنعتکاروں سےخطاب میں کمشنرکراچی کا کہنا
تھا کہ ملیر اور لیاری ریور بیلٹ پر پبلک
پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت ہونے
والے کام
قابل ستائش ہیں۔تجاوزات پر سپریم
کورٹ کی ہدایت کےمطابق کارروائی کی جائے گی۔۔
پوری قوت کے ساتھ آپ تجاوزات ختم۔ سپریم کورٹ نے سجیسٹ کیا کہ جو تجاوزات ہیں
اُسے اینٹی اینکروچمنٹ ٹرائبونل کو بھیجیں یہ ایک مرحلہ ہے
کمشنرکراچی نےکہا کہ کسی کی خواہش
پردودھ کی قیمت نہیں بڑھائی جاسکتی۔ ہمارے پاس ایسی کوئی تفصیلات نہیں کہ دودھ پر کیا تخمینہ آرہا ہے۔ دودھ کا معیار جانچنےکے لئے سندھ فوڈ اتھارٹی سے
رابطہ کیا ہے۔
آپ کے پاس ڈیٹا ہوتو بجائے اس کے ہم لوگوں کی منتیں کریں کہ قیمتیں کم کریں
آپ کے پاس ڈیٹا ہو اُ س کی بنیاد پر کریں
نسلہ ٹاور کب گرایا جائیگا؟جناح ایونیو کی عمارتوں کو کب گرایا جائیگا۔؟سوال
پرکمشنرکراچی نےجواب نہیں دیا۔