کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں دو افراد جاں بحق ہوگئے

عرفان علی عرفان علی

 کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں دو افراد جاں بحق ہوگئے


کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں دو افراد جاں بحق ہوگئے،،،،، گلشن حدید لنک روڈ پر ٹریلر اور کوسٹر میں تصادم حادثے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے 



ریسکیو حکام کےمطابق شیر شاہ پراچہ چوک کے قریب نامعلوم گاڑی کی موٹرسائیکل کو ٹکر واقعے میں موٹرسائیکل سوار شخص جاںبحق ہوگیا لاش کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا شناخت تاحال نہ ہوسکی ادھر کورنگی میں تیز رفتار نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے راہگیر جاں بحق ہوگیا جس کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا متوفی کی شناخت تاحال نہ ہوسکی دوسری جانب گلشن حدید لنک روڈ کے قریب ٹریلر اور کوسٹر میں تصادم حادثے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیاواقعہ ابتدائی معلومات کے مطابق تیز رفتاری کے باعث پیش آیا