کراچی میں میگا اسلامک بینکنگ اینڈ فنانس کانفرنس

عرفان علی عرفان علی

کراچی میں میگا اسلامک بینکنگ اینڈ فنانس کانفرنس

کراچی میں میگا اسلامک بینکنگ اینڈ فنانس کانفرنس  سے مشیر خزانہ شوکت ترین نے آن لائن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اسلامک بینکاری سود سے پاک ہے، اسلامک بینک جددت پر توجہ دےاور اسلامک بینکاری اس وقت 80 سے زائد ممالک میں ہے

ان کا کہناتھاکہ اسلامک بینکاری کی ترقی کے لئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے بینکس زرعات اور چھوٹے کاروبار کو قرضے فراہم کرے شوکت ترین نے کہاکہ بینکس زرعات اور چھوٹے کاروبار کو قرضے فراہم کرے۔

ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک سیمی کامل  نےتقریب سے خطاب کرتےہوئے کہاکہ بینکس صارفین کی ضروریات پر توجہ نہیں دیتے، ایسا نظام لارہے ہیں جس میں اکاونٹ یا آئی بی این کی ضرورت نہیں انکاکہناتھاکہ نئے نظام میں صرف موبائل فون نمبر سے ٹرانزیکشنزہوجائیں گی

ڈیجیٹل بینکنگ کا مقصد صرف تنخواہ دینا نہیں، بینکوں کو ڈیجیٹل قرضوں کے لئے بھی کام کرنا ہے

ملیشیا کے سابق وزیر اعظم مہاتیرمحمد نے آن لائن خطاب میں کہاکہ

صرف معاشی ترقی پر توجہ نہیں دی، معاشی ترقی کے ثمرات عوام تک منتقل کیےانکا کہناتھاکہ، معاشی ترقی کے لئے صنعتی ترقی کو بنیاد بنایا معیشت کو زرعی سے انڈسٹریل میں تبدیل کیا، دیانتداری سے اسلامک بینکاری پروان چڑھ سکتی ہے