سندھیانی تحریک کا "دھرتی اور دریائے سندھ بچاؤ" مارچ کا قافلہ کراچی پہنچ گیا

عمران عمران

سندھیانی تحریک کا

سندھیانی تحریک کا "دھرتی اور دریائے سندھ بچاؤ" مارچ کا قافلہ کراچی پہنچ گیا ۔


سندھیانی تحریک کے قافلے مختلف شہروں سے صبح سویرے روانہ ہوئے اور  ریگل چوک  سے کراچی پریس کلب تک ریلی کی صورت میں پہنچنا شروع ہوئے ۔

ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پردریائے سندھ کے بچائو کے حوالے سے نعرے درج تھے۔

ریلی کے شرکاء کا کہناتھاکہ   سندھ اگر بنا ریگستان تو کیسے چلے گا پاکستان؟"،  " 

"گاؤں ہوں گے ویران، تو کیسے چلے گا پاکستان؟" کارکنوں کی طرف سے زوردار نعرے لگائےگئے۔   

ترجمان سندھیانی تحریک کے مطابق مارچ کے شرکاء میں سب سے بڑی تعداد خواتین کی ہےیہ اپنی نوعیت کا منفرداحتجاج ہے جس میں خواتین اپنی زمین اور پانی کے بچائو کے حوالے سے گھروں سے باہر نکلی ہیں۔ جن کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ اگر دریائے سندھ کےپانی کو تقسیم کیاگیا تو یہ آنے والے وقت میں سندھ کی زرعی زمینیں بنجر کردےگااور لوگ پینے کے پانی کی بوند بوند کو ترس جائےگے۔  

 مارچ کا باقاعدہ آغاز ریگل چوک  سےکیاگیا یہ مارچ امپریس مارکیٹ سے گزرتا ہوا کراچی پریس کلب پہنچےگا جہاں مقررین خطاب کرینگے۔