اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی
نے نیا دعوی کردیا۔ کہتے ہیں گرین لائن منصوبہ سندھ حکومت نے شروع کیا تھا۔
وزیراعظم اعلانات نہیں وعدوں پر عمل کریں۔
اسپیکر سندھ اسمبلی کا کہنا ہےگرین
لائن منصوبہ سندھ حکومت نے شروع کیا ۔ بعد میں ن لیگ حکومت نے کہاکہ صوبے کے ساتھ مل کر منصوبہ مکمل
کریں گے۔
عمران خان کی حکومت آئی انہوں نے بھی
کمٹمنٹ کی ہم شیئر کرینگے جو بھی رقم
خرچ کی جائے گی ابھی تک ہم باتیں ہی
سن رہے ہیں انکی فوٹو دیکھ رہے ہیں جب ایک عام آدمی کو ریلیف ملے گا تو پھر ہم ریلیف
سمجھے گے
سندھ ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وزیر اعظم یہاں آکر اعلانات تو بہت کرتے ہیں،،لیکن ان پر عمل
نہیں ہوتا۔ کراچی والے وعدے نہیں کام
چاہتے ہیں۔
وہ آتے تو ہیں باتیں بھی بہت ہوتی ہیں اعلانات بھی بہت ہوتے ہیں لیکن عملدآمد بہت کم ہوتا ہے۔کراچی کا
عام آدمی خوش نہیں ہے وہ کہتا ہے آپ باتیں کرکے چلے جاتے ہیں
آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں
آغاز سراج درانی کے مبینہ فرنٹ
کے وکیل نے اپنے دلائل مکمل کرلئے۔ آئندہ سماعت پر نیب پراسکیوٹر اپنے دلائل دیں گے