کراچی کے ضلع وسطی میں رات گئے تین مبینہ
مقابلوں کے دوران تین زخمیوں سمیت چار ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔مبینہ مقابلے شریف
آباد، گلبرگ اور نیو کراچی کے علاقوں میں ہوئے۔گرفتار ملزمان سے رکشہ، موٹر سائیکلیں
اور تین پستول برآمد ہوئے ہیں۔
پولیس کے مطابق شریف آباد ریلوے پھاٹک کے قریب
پولیس کا رکشہ میں منشیات سپلائی کرنے والوں کے ساتھ مبینہ مقابلہ ہوا جس دوران ایک
مشکوک رکشہ ریلوے پھاٹک کے قریب روکنے کا اشارہ کیا جس پر رکشہ سواروں نے پولیس پر
فائرنگ کر دی پولیس کی جوابی فائرنگ سے رکشہ ڈرائیور ریحان زخمی ہو گیا جبکہ اس کا
ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا پولیس نے رکشہ کو اپنی تحویل میں لے کر تلاشی کی
تو اس کی پچھلی سیٹ کے خانوں میں سے چالیس کلو گرام منشیات برآمد ہوئی جو مختلف
علاقوں میں سپلائی کی جانی تھی پولیس نے رکشہ ڈرائیور سے ایک پستول بھی برآمد کی
اور اس کے ساتھی کی تلاش شروع کر دی پولیس کا کہنا ہے کے گرفتار منشیات فروش عادی
مجرم ہے۔
گلبرگ کے علاقے موسی کالونی میں مبینہ پولیس
مقابلے میں ایک ملزم زخمی سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا گرفتاد ملزمان کے
قبضے سے ایک پستول مسروقہ سامان اور موٹر سائیکل برآمد کی گئی ہے۔
ادھر نیو کراچی 11 ڈی کے علاقے اتوار کار بازار
کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو 25 سالہ اویس زخمی ہوا جس کو طبی امداد
کے لئے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ ڈاکو سے ایک پستول مسروقہ موٹر سائیکل
برآمد ہوئی۔