آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں جاری چار روزہ عالمی اردو کانفرنس اختتام کو پہنچی

عمران عمران

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں جاری چار روزہ عالمی اردو کانفرنس اختتام کو پہنچی

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں جاری چار روزہ عالمی اردو کانفرنس اختتام کو پہنچی۔آخری روز انور مقصود کی گلزار سے باتوں کی نشست نہ ہوسکی۔

تہذیب حافی سے مکالمہ ہوا۔ اردو تنقید کے مشاہیر پر بھی بات ہوئی۔

کراچی میں جاری علم وادب کا میلہ اختتام کو پہنچا۔

آخری روز کا آغاز اردوتنقید کے مشاہیر پر گفتگو سے ہوا۔

یاد رفتگاں میں قوی خان ، امجد اسلام امجد ، ضیاء محی الدین، شعیب ہاشمی اور شکیل کی باتیں ہوئیں۔

یاسر حسین نے بشری انصاری سے ملاقات کروائی۔

مستنصر حسین تارڑ سے ملاقات کی نشست بھی ہوئی۔ تہذیب حافی سے ملاقات کا سیشن بھی ہوا۔

بھارت سے گلزار کی آن لائن گفتگو کاسیشن ممکن نا ہوسکا۔

اختتامی اجلاس کے بعد کلاسیکل رقص کی محفل سجائی گئی