سندھ نے ماحولیاتی تبدیلی کنوینشن کے لئے تیار کردہ روڈ میپ سے متعلق مشاورت نا کرنے پر وفاقی حکومت کو خط لکھ دیا۔
سندھ کے وزیر ماحولیات اسماعیل راہو کی جانب سے وزیراعظم کے مشیر ماحولیات امین اسلم کو خط ارسال کیا گیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کے کنوینشن برائے ماحولیاتی تبدیلی میں وزیراعظم کی جانب سے پیش کئے جانے والے روڈ میپ اور دستاویز سندھ سے شیئر نہیں کی گئی۔ماحولیات، موسمیاتی تبدیلی اور ساحلی ترقی صوبائی سبجیکٹ ہے اور عملدرآمد صوبوں کو کرنا ہے۔کنوینشن میں پیش کرنے کے لئے تیار دستاویز کی تیاری میں تمام اسٹیک ہولڈرز کی تجاویز اور آراء کو شامل کیا جائے۔ وزیراعظم کی زیرصدارت تیرہ اکتوبر کے اجلاس میں بھی صوبوں کو بات کرنے کا موقع نہیں دیا گیا۔ وزیر ماحولیات سندھ نے خط میں کہا ہے کہ متعلقہ قومی اداروں کو ہدایت دی جائے کہ منصوبہ سازی کے مراحل میں سب کو شامل کیا جائے۔عملدرآمد کے دوران زیادہ سے زیادہ صوبائی تعاون اور ہم آہنگی کی ضرورت ہوتی ہے۔