عالمی ادارہ صحت کی
نمائندہ کا کہنا ہے پاکستان کو ڈینگی اور ملیریا
کی کٹس فراہم کی ہیں۔
فیلڈ اسپتال اور بوٹس میں میڈیکل کیمپ بھی قائم
کریں گے۔
وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو
کہتی ہیں وفاق اور عالمی اداروں کے اعلان کردہ پیسے تاحال نہیں ملے۔
وزیر اعلی سندھ کی تبدیلی سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔
وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو
نے عالمی ادارہ صحت کی پاکستان میں
نمائندہ پالیتا ماہیپالا کے ہمراہ
پریس کانفرنس کی۔
صوبائی وزیر صحت کا
کہناتھا صوبے میں بارہ سو سے زائد صحت مراکز تباہ ہوگئے۔
تاخیر سہی لیکن
امداد جاری ہے۔وفاق اور عالمی
اداروں کے اعلان کردہ پیسے تاحال
نہیں ملے۔
عالمی ادارہ صحت کی
نمائندہ نے کہا کہ پاکستان کو چالیس ہزار سے زائد ڈینگی اور تیرہ ہزار ملیریا کٹس فراہم کی ہیں۔
فیلڈ اسپتال اور بوٹس میں
میڈیکل کیمپ بھی قائم کریں گے۔
صوبائی وزیر صحت نے وزیر
اعلی سندھ کی تبدیلی سے متعلق خبروں
کو بے بنیاد قرا ر دے دیا۔
کہا ڈریپ نے فارما کمپنیوں کو دواوں کی قیمتوں میں
اضافے سے انکار کردیا ہے۔