صوبائی حکومت ثقافت، تاریخ، اور عوامی جدوجہد کو اجاگر کرنے کے لیے جدید میڈیا اور فلم سازی کو مؤثر ذریعہ سمجھتی ہے۔

عرفان علی عرفان علی

صوبائی  حکومت ثقافت، تاریخ، اور عوامی جدوجہد کو اجاگر کرنے کے لیے جدید میڈیا اور فلم سازی کو مؤثر ذریعہ سمجھتی ہے۔

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل  میمن کا  کہنا   ہےصوبائی  حکومت ثقافت، تاریخ، اور عوامی جدوجہد کو اجاگر کرنے کے لیے جدید میڈیا اور فلم سازی کو مؤثر ذریعہ سمجھتی ہے۔


سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیرِ صدارت محکمہ اطلاعات کے کنٹینٹ اینڈ پروڈکشن بورڈ کا اجلاس  ہوا۔ اجلاس میں بتایا گیا محکمہ اطلاعات کے چار فلمی منصوبے مکمل ہو چکے ہیں۔ان میں تین دستاویزی فلمیں اور ایک فیچر فلم شامل ہے ۔ آئندہ مرحلہ ان    کی مارکیٹنگ، نمائش، اور عوامی رسائی  ہے۔سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن کا کہنا تھا  سندھ حکومت فنونِ لطیفہ، فلم، اور میڈیا کے شعبوں میں سرمایہ کاری کو فروغ دے رہی ہے تاکہ ثقافتی ورثے کو عالمی سطح پر متعارف کرایا جا سکے۔اجلاس میں مکمل ہونے والے منصوبوں کو حتمی شکل دے کر جلد عوام کے سامنے لانے  کا فیصلہ ہوا۔