سندھ میں اکتوبر کے دوران رواں سال کے سب سے زیادہ آٹھ ہزار، سات سو سینتیس ڈینگی کیسز رپورٹ۔
رواں
سال کراچی میں چودہ ہزار، پانچ سو اٹھائیس جبکہ سندھ بھر میں اٹھارہ ہزار، آٹھ سو اکیانوے
کیس سامنے آئے ہیں۔
محکمہ صحت سندھ کےمطابق کراچی میں ماہ اکتوبر کے دوران چھ ہزار اڑتالیس افراد میں ڈینگی رپورٹ ہوئے۔
ستمبر میں
کراچی ڈینگی کے بارہ سو
پینسٹھ جبکہ سندھ بھر میں سات
ہزار، پانچ سو پچاسی ڈینگی کیسز سامنے آئے تھے۔
رواں سال کراچی میں اڑتالیس جبکہ سندھ بھر میں
وائرس سے متاثر پچپن افراد کی موت واقع
ہوئی۔
سب سے زیادہ بیس ہلاکتیں
ضلعی وسطی میں ہوئیں۔
ضلع
شرقی میں ڈینگی سے تیرہ، کورنگی میں پانچ،جنوبی میں چار، غربی میں تین ، ملیر میں دو اور کیماڑی میں ایک موت واقع ہوئی۔